Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / گیبریئل پر 50 فیصد جرمانہ

گیبریئل پر 50 فیصد جرمانہ

جمائیکا ۔  26اپریل (سیاست ڈاٹ کام )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستانی بیٹسمین سرفراز احمد کو دھکا دینے پر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شینن گیبریئل کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ جمیکا میں کھیلے گئے  پہلے ٹسٹ میں میچ کے چوتھے دن پاکستان کی پہلی اننگز کے دوران 103ویں اوور کے دوران شینن گیبریئل نے اپائر رچرڈ النگورتھ سے اپنی ٹوپی واپس لیتے ہوئے نان اسٹرائیکر  پر موجود  سرفراز احمد کو جان بوجھ کر دھکا دیا تھا۔شینن گیبریئل آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس کے تحت کسی بھی کھلاڑی، عہدیدار، امپائر یا کسی اور شخص سے جان بوجھ کر جسمانی طور پر ٹکرانا یا نقصان پہنچانا منع ہے۔

مرے کی بارسلونا اوپن میں پیشقدمی
بارسلونا ۔ 26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو بارسلونا اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی کا موقع مل گیا ہے کیونکہ دوسرے مرحلہ کے مقابلہ میں ان کے حریف برنارڈ ٹامک زخمی ہونے کے بعد مقابلہ سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔ ٹامک جنہیں پہلے مرحلہ کے مقابلہ میں ڈسٹن براؤن کو شکست دینے کیلئے تین سیٹوں کے مقابلہ میں سخت جدوجہد کرنی پڑی تھی جس کے بعد وہ پیٹھ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ علاوہ ازیں مرے ابتداء میں بارسلونا اوپن سے دستبرداری اختیار کرنا چاہتے تھے لیکن گذشتہ ایونٹ میں جلد شکست کے باعث انہوں نے فیصلہ بدلا۔

 

 

 

TOPPOPULARRECENT