Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / گیتا ،ہند ۔ پاک اتحاد کی علامت : صدرجمہوریہ

گیتا ،ہند ۔ پاک اتحاد کی علامت : صدرجمہوریہ

نئی دہلی 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہری اور گونگی ہندوستانی لڑکی جو پاکستان میں 10 سال سے زیادہ پھنسی رہنے کے بعد اپنے وطن واپس آئی ہے، نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی۔ صدرجمہوریہ نے گیتا کو آشیرواد دیا اور کہاکہ آپ دونوں ممالک کی دختر ہیں۔ ہند ۔ پاک اتحاد کی علامت ہیں۔ خدا کرے کہ وہ آپ کی دعائیں سن لے۔ گیتا گویائی اور سماعت سے محروم لڑکی ہے جو 10 سال سے زیادہ عرصہ تک پاکستان میں پھنسی رہنے کے بعد ہندوستان واپس آئی ہے۔ اُس کے ہمراہ ایدھی فاؤنڈیشن کے عہدیدار بھی تھے جنھوں نے پاکستان میں اُس ی دیکھ بھال کی ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ارکان کو گیتا سے لگاؤ ہوگیا ہے چنانچہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اسے اس کے حقیقی والدین کے سپرد کیا جائے ۔ گیتا نے تصویر میں اپنے خاندان کو پہچان لیا تھا لیکن شخصی طور پر ملاقات کے بعد اس نے پہچاننے سے انکار کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT