Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / گیتا کو پاکستان سے واپسی پر دواخانہ میں رکھنے کا امکان

گیتا کو پاکستان سے واپسی پر دواخانہ میں رکھنے کا امکان

نئی دہلی ۔13ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گونگی اور بہری ہندوستانی خاتون کو جو پاکستان میں پھنسی ہوئی ہے واپس لانے کی صورت میں حکومت ایک ہسپتال میں رکھے گی جہاں اُس کا علاج کیا جائے گا ۔ وزارت سماجی انصاف با اختیاری کے بموجب 23سالہ خاتون کو پنڈت دین دیال اپادھیائے انسٹی ٹیوٹ میں جو جسمانی معذوروں کا ہسپتال ہے رکھنے کا امکان ہے ۔ اس سلسلہ میں وزارت خارجہ کو ایک تجویز روانہ کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT