Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / گیتا ہندوستان واپس، والدین کی شناخت کیلئے ایمس کے ڈاکٹر ڈی این اے نمونے حاصل کرینگے

گیتا ہندوستان واپس، والدین کی شناخت کیلئے ایمس کے ڈاکٹر ڈی این اے نمونے حاصل کرینگے

نئی دہلی ۔ 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گونگی اور بہری گیتا آج وطن واپس آ گئی اور اس کا گرمجوش استقبال کیا گیا۔ وہ غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان پہنچ گئی تھی اور 15 سال تک وہیں رکی تھی۔ کراچی سے اس کی پرواز اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آج صبح پہنچی جہاں اس کا استقبال وزارت خارجہ کے عہدیداروں اور پاکستانی سفارتخانہ کے عہدیداروں نے کیا۔ گیتا کے ہمراہ ایدھی فاونڈیشن کے پانچ ارکان بھی ہیں جنہوں نے پاکستان میں گیتا کی دیکھ بھال کی تھی۔ پاکستانی سفارتخانہ گیتا کے اعزاز میں ایک استقبالیہ ترتیب دے رہا ہے۔ سفارتخانہ کے ترجمان منظور علی میمن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سفارتخانہ کو امید ہیکہ ہندوستان پاکستان کے 459 قیدی اسی خلوص اور محبت کے ساتھ رہا کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کیلئے ایک انتہائی اچھا لمحہ ہے اور ایک اچھا پیغام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گیتا کو ہندوستان کے حوالے کردیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ ہمارہے 459 قیدی اسی جذبہ کے ساتھ رہا کردیئے جائیں گے۔ دریں اثناء ایمس کے ڈاکٹروں نے دو ڈاکٹر روانہ کئے ہیں تاکہ 23 سالہ گیتا کے ڈی این اے نمونے حاصل کریں جو کراچی سے ہندوستان پہنچ چکی ہے تاکہ نتائج سے اس کے والدین کا تعین کیا جاسکے۔ امکان ہیکہ اس کام میں 15 تا 20 دن لگیں گے۔ ڈاکٹر سدھیر گپتا صدر شعبہ فارنسک آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT