Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / گیتم یونیورسٹی کے مختلف کورسیس میں داخلوں کا اعلان

گیتم یونیورسٹی کے مختلف کورسیس میں داخلوں کا اعلان

2 اپریل ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، 19 اپریل تا 8 مئی آن لائن انٹرنس ٹسٹس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش و بنگلور میں قائم آزادانہ موقف کی حامل ملک گیر سطح کی نامور ’ گیتم یونیورسٹی (Gitam University) نے تعلیمی سال 2016-17 کے لیے مختلف کورسیس میں داخلوں کے لیے اپنا اعلامیہ جاری کیا ہے اور بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے کورسیس بی ٹیک ، ایم ٹیک ، فارمیسی ، اور آرکیٹکچر کورسیس میں داخلوں سے متعلق انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا جائے گا ۔ پروفیسر جی سبرامنیم ، وائس چانسلر گیتم یونیورسٹی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ مذکورہ کورسیس میں داخلوں کے لیے 2 اپریل سے قبل درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ جب کہ 19 اپریل تا 8 مئی کے دوران ملک گیر سطح پر قائم کئے گئے 40 امتحانی مراکز میں آن لائن کے ذریعہ داخلہ ٹسٹ منعقد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ ٹسٹ میں اندرون 100 رینک حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کی فیس میں رعایت دی جائے گی ۔ وائس چانسلر گیتم یونیورسٹی نے بتایا کہ مذکورہ تینوں مقامات پر قائم اس یونیورسٹی میں دس بی ٹیک کورسیس ، 15 ایم ٹیک ، دو چھ سالہ ، دوہری ڈگریاں ( ڈوئیل ڈگریاں ) بی فارمیسی ، ایم فارمیسی ، اور آرکیٹکٹ کورسیس کے لیے داخلہ ٹسٹ منعقد کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں بتایا کہ آئندہ تعلیمی سال سے یونیورسٹی نے ایم ٹیک میں ڈاٹا سائنس ، کمپیوٹر ایڈیڈ ڈیزائن اینڈ مینو فیکچرنگ انجینئرنگ جیسے دو نئے کورسیس کا آغاز کرے گی جب کہ امتحان ( ٹسٹ ) کی تاریخ اور وقت کا تعین کرنے ( مقرر کرلینے ) کی طلباء وطالبات کو ہی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دو گھنٹوں کی مدت ( وقت ) دیتے ہوئے منعقد کئے جانے والے اس داخلہ ٹسٹ کے لیے مضمون حساب سے 40 سوالات ، فزیکس سے 30 سوالات اور کیمسٹری سے مزید 30 سوالات پوچھے جائیں گے ۔ پروفیسر جی سبرامنیم نے کہا کہ اس داخلہ ٹسٹ میں پہلے دس رینکس حاصل کرنے والے طلباء وطالبات ، پہلے سال مفت تعلیم فراہم کی جائے گی ۔ اور 11 تا 100 رینکس حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو فیس میں ممکنہ حد تک رعایت دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں پائے جانے والے یونین بینکس ، انڈین بینک ، کروور ویشیا بینک میں درخواستیں فراہم ہوں گی ۔ اس موقعہ پر یونیورسٹی کے متعدد اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT