Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / گیری بیلنس تیسرے ٹسٹ سے باہر

گیری بیلنس تیسرے ٹسٹ سے باہر

لندن۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)انگلش بیٹسمین گیری بیلنس کی انگلی میں فریکچر کی تصدیق ہونے کے بعد وہ جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹسٹ سے باہر ہوگئے۔ انہیں ٹرینٹ برج ٹسٹ میں فاسٹ بولر مورنی مورکل کی گیند ہاتھ پر لگی تھی جس پر ان کا ایکسرے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ انگلی ٹوٹ گئی ہے جس کے باعث انہیں چندروز آرام کی ہدایت دی گئی ہے۔

فلینڈرافریقہ کے نئے کیلس:ڈوپلسی
ناٹنگھم۔19جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے ورنان فلینڈر کو ٹیم کیلئے نیا جیک کیلس قرار دے دیا۔انگلش ٹیم کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں فلینڈر نے ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 54 اور 42 رنز بنانے کے علاوہ دوسری اننگز میں صرف 24 رنز دے کر تین وکٹیں بھی حاصل کی اور اس وجہ سے انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔فاف ڈو پلیسی نے کہا کہ جس طرح فلینڈر نے بیٹنگ کی اس سے اندازہ ہو گیا کہ وہ ہمارے لئے نئے جیک کیلس بن گئے ہیں، وہ ایک شاندار کرکٹر ہیں۔واضح رہے کہ ان کی شاندار کارکردگی نے مہمان ٹیم کو انگلینڈ پر دوسرے ٹسٹ میں 340 رنز سے فتح دلائی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT