Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گیس اسٹیشن میں آگ لگ گئی

گیس اسٹیشن میں آگ لگ گئی

حیدرآباد 23جون (یواین آئی) آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے ناگارم میں گیس اتھاریٹی آف انڈیا لمیٹیڈ کے گیس اسٹیشن میں آگ لگ گئی جس کے بعد مقامی افراد اپنی جانوں کو بچانے کیلئے گھروں سے باہر نکل پڑے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں گیس اتھاریٹی کے افسروں کو اطلاع دی لیکن انہو ں نے اس بات کو نظر انداز کردیا اس کے بعد عوام نے مقامی پولیس اسٹیشن میں بھی اطلاع دی لیکن اس سلسلہ میں پولیس نے بھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جس کے بعد مقامی افراد نے ڈسٹرکٹ کمشنر پولیس کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ۔ اس آگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

TOPPOPULARRECENT