Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / گیس سلنڈر پھٹنے سے اسکول کے 55 بچے بیہوش

گیس سلنڈر پھٹنے سے اسکول کے 55 بچے بیہوش

چھندواڑہ ، 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع ہیڈکوارٹر پر آج صبح ایک کولڈ اسٹوریج میں امونیا گیس کا سلنڈر پھٹنے سے اسٹوریج سے متصل اسکول کے 55 بچے بیہوش ہوگئے۔ بچوں اور ان کی معلمات کی حالت بگڑنے لگی جس کی وجہ سے انہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق،گیس سے متاثرہ بچوں کی صحیح تعداد کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نرسنگھ پور روڈ پر واقع ایک اسکول سے متصل کولڈ اسٹوریج میں صبح تقریبا ساڑھے 10 بجے امونیا گیس کا سلنڈر پھٹ گیا۔سلنڈر کی گیس اس کمپاؤنڈ سے لگے اسکول میں پھیل گئی، جس سے صبح کی شفٹ میں جاری کلاسز میں پڑھ رہے طالب علم اور ان کی معلمات بے چین ہونے لگیں۔ اس کے بعد متعدد بچے اور معلمات اس کی تاب نہ لاکربے ہوش ہوگئیں۔بتایا جا رہا ہے کہ متعدد بچوں نے جلدبازی میں پہلی منزل سے چھلانگ لگادی۔ ضلع ہسپتال میں بچوں اور ان کے اساتذہ کو داخل کرایا گیا ہے ۔ اس واقعے کی اطلاع جیسے ہی ان کے اہل خانہ کو ہوئی انہوں نے پرائیویٹ ڈاکٹروں سے بھی رجوع کیا ہے ۔ جائے حادثہ پر ضلع اور پولیس انتظامیہ کے اعلی حکام پہنچ گئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT