Monday , October 23 2017
Home / دنیا / گیس ڈپو میں دھماکے ،کئی ہلاک

گیس ڈپو میں دھماکے ،کئی ہلاک

انبارا ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی نائجیریا کی ریاست انبارا کے ایک صنعتی گیس پلانٹ میں ہونے والے دھماکے سے درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بہت سے لوگ کرسمس کے روز کھانا پکانے کے لیے سلنڈروں اور بوتلوں میں گیس بھروانے ڈپو پہنچے تھے۔ ہلاک ہونے والے افراد کی صحیح تعداد کا ابھی تک علم نہیں ہے لیکن اس میں 35 سے 100 افراد کے درمیان ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ درجنوں افراد کو قریبی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ متاثرین میں فیکٹری میں کام کرنے والے ملازم شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT