Wednesday , April 26 2017
Home / Top Stories / گیس کی قیمت میں اضافہ کیخلاف مظاہرہ

گیس کی قیمت میں اضافہ کیخلاف مظاہرہ

بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر کانگریس کی خاتون کارکنوں کا دھرنا
نئی دہلی، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خاتون کانگریس کارکنوں نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے علامتی پتلہ جلایا۔ مہیلا کانگریس کی صدر شوبھا اوجھا کی قیادت میں بڑی تعداد میں کانگریس کی خاتون کارکن یہاں اشوکا روڈ پر واقع بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئیں۔خواتین کانگریس کی کارکن ’’روز روز قیمتیں بڑھائیں گے بولو اچھے دن کب آئیں گے‘‘ اور ’’بی جے پی ہائے ہائے‘‘ اور ’’بھرشٹاچار کی پالن ہار، نریندر مودی سرکار‘‘جیسے نعرے لکھی تختیاں تھامے ہوئے تھیں۔ مشتعل خواتین نے وہاں کھڑی رکاوٹوں کو پار کرنے کی کوشش کی لیکن بھاری پولیس فورس کی موجودگی میں انہیں آگے بڑھنے کا موقع نہیں ملا اور بعد میں مظاہرین نے حکومت کا پتلہ نذر آتش کرکے اپنا احتجاج کیا۔ خواتین کانگریس نے حکومت کے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کل کئے گئے اضافے کی مخالفت میں یہ مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ حکومت نے دو دن پہلے ہی پکوان گیس سلنڈر کی قیمت میں 86  روپے کا اضافہ کیا تھا۔ کانگریس کا الزام ہے کہ اس فیصلے سے غریب کو گہری چوٹ لگی ہے ۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں ایک سلنڈر کی قیمت 486 روپے تھی جو اب بڑھ کر 737 روپئے ہوگئی ہے ۔ گذشتہ ستمبر سے حکومت پکوان گیس سلنڈر کی قیمت چھ بار بڑھا چکی ہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اس کی قیمت میں 271  روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT