Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / گیس کے اخراج سے 14 خواتین متاثر

گیس کے اخراج سے 14 خواتین متاثر

راجہ مہیندرا ورم 6 مئی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے ضلع راجہ مہیندرا ورم کے گراجن پلی گاوں میں ایک پروسیسنگ کمپنی سے امونیا گیس کے اخراج کی وجہ سے 14 خاتون ورکرس متاثر ہوگئیں۔ تمام خواتین کو ایک سرکاری دواخانہ میں کاکناڈا میں شریک کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے بموجب دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گیس کا اخراج ایک ایکوا پراسیسنگ کمپنی ویرا بھدرا ایکسپورٹس میں کل شام پیش آیا ۔ جس وقت گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا اس وقت تمام ورکرس یونٹ ہی میں موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT