Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / گیلانی کو دھمکیاں، حریت کا دعویٰ

گیلانی کو دھمکیاں، حریت کا دعویٰ

سرینگر ، 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کٹر علحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس نے آج دعویٰ کیا کہ اس کے سربراہ سید علی شاہ گیلانی کو گینگسٹر روی پجاری نے دھمکیاں دی ہیں اور اگر گیلانی کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت ہند پر عائد ہوگی۔
5 عسکریت پسند اور 2 فوجی ہلاک
سرینگر،13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں گھمسان لڑائی کے دوران 5 عسکریت پسند اور 2 سکیوریٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ چوکی پال کے مقام پر سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپ میں 5 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ اس کارروائی میں 2 سپاہی بھی مارے گئے۔ موضع مرسیر میں ایک مکان میں عسکریت پسند روپوش ہونے کی اطلاع پر کل شام تلاشی مہم شروع کی گئی تھی۔ ابتدائی فائرنگ کے تبادلہ میں 2 سکیوریٹی اہلکار بشمول ایک عہدیدار زخمی ہوگئے جنھیں ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا۔ سکیوریٹی فورسیس کی تلاشی مہم ہنوز جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT