Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / گیلانی کے کنونشن کا منصوبہ عہدیداروں نے ناکام بنادیا

گیلانی کے کنونشن کا منصوبہ عہدیداروں نے ناکام بنادیا

سری نگر 23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عہدیداروںنے آج سخت گیر علیحدگی پسند قائد سید علی شاہ گیلانی کے پارٹی کے اجلاس کا منصوبہ ناکام بنادیا جو اُن کی قیامگاہ پر طلب کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے حریت کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ پولیس کی بھاری جمعیت ایرپورٹ روڈ پر تعینات کردی گئی ہے اور گیلانی کی قیامگاہ جانے والی سڑک کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ گیلانی کی قیامگاہ حیدر پورہ میں واقع ہے ، اس کارروائی پر برہم قریب کی مسجد میں جمع حریت کارکنوں نے پولیس کا محاصرہ توڑ دیا۔

TOPPOPULARRECENT