Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / گیل مزید 2 ورلڈ کپ کھیلنے کا خواہاں

گیل مزید 2 ورلڈ کپ کھیلنے کا خواہاں

کنگسٹن ۔11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل نے مزید دو آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی اور عالمی کپ میں ایک مرتبہ پھر شرکت ان کا مقصد ہے جس کیلئے وہ اپنی فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں جبکہ سمجھوتہ کرتے ہوئے نیشنل ٹورنمنٹس میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

معین علی کی درجہ بندی میں ترقی
لارڈز ۔11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کیخلاف بہترین کھیل سے برطانوی کرکٹر معین علی کی قسمت چمک گئی جو ایان بوتھم کے بعد بہترین ٓل راؤنڈ کارکردگی دکھانے والے انگلش کھلاڑی بھی قرار پائے ہیں۔ واضح رہے کہ 1980ء میں ایان بوتھم نے ہندوستان کیخلاف ممبئی ٹسٹ میں 114 رنز بنانے کے ساتھ میچ میں 13 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ معین علی نے ایک ہی میچ کے دوران بہترین بولنگ اور بیٹنگ درجہ بندی سمیت عالمی کرکٹ کے پانچ بہترین ٓل راؤنڈرز میں بھی جگہ بنالی۔انہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف اپنی بولنگ میں کامیابی کو ثقلین مشتاق کے مرہون منت قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT