Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / گیل ٹسٹ میں 400 کا اسکور بنانے کے خواہاں

گیل ٹسٹ میں 400 کا اسکور بنانے کے خواہاں

کنگسٹن ۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے  اوپنر کرس گیل نے 50 سال کی عمر تک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کا عزم ظاہر کر دیا جبکہ وہ آئندہ سال  میں ٹسٹ میں دوبارہ واپسی چاہتے ہیں۔ کرس گیل کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ ایک دن ان کی نو ماہ کی بیٹی کریسالینا انہیں گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے دیکھے اور یہی وجہ ہے کہ وہ پچاس برس کی عمر تک کھیل سے وابستہ رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی آئندہ سال ٹسٹ کرکٹ میں واپسی بھی خارج ازمکان نہیں، دو مرتبہ وہ ٹرپل سنچریاں بنا چکے تاہم اس فارمیٹ میں چار سو رنز بنانا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT