Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / گیل ٹوئنٹی 20 میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین

گیل ٹوئنٹی 20 میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین

بنگلور ۔19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )عالمی شہرت ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات لائنز کے خلاف برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے ٹوئنٹی20 کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔آئی پی ایل میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کرنے والے گیل جب گجرات لائنز کے خلاف میچ میں بیٹنگ کیلئے میدان میں اترے تو انہیں  دس ہزار رنز کی تکمیل کیلئے صرف تین رنز درکار تھے۔مستقل ناقص فارم کا شکار گیل اس مقابلے میں جارحانہ موڈ میں نظر آئے اور ابتدا میں محتاط انداز اختیار کرنے کے بعد انہوں نے روایتی انداز اپناتے ہوئے تمام بولروں کی پٹائی شروع کی۔انہوں نے فارم میں واپسی کا ثبوت دیتے ہوئے صرف 38 گیندوں پر سات چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔یہ گیل کی 18 اننگز کے بعد پہلی نصف سنچری رہی اور پاکستان سوپر لیگ میں مکمل طور پر ناکام رہنے والے گیل  نے آخری نصف سنچری کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بنائی تھی۔736 چھکوں کی مدد سے یہ سنگ میل عبور کرنے والے گیل نے 10ہزار میں سے  478 7  رنز باؤنڈریز کی مدد سے بنائے ہیں۔یاد رہے کہ گیل ٹوئنٹی20 میں کرکٹ میں 18 سنچریوں کی مدد سے دس ہزار رنز بنانے والے پہلے اور واحد بیٹسمین ہیں اور اس دوڑ میں دور دور تک ان کا کوئی مدمقابل نہیں۔اس فہرست میں برنڈن مکالم دوسرے نمبر پر ہیں جو 524 7 رنز بانا چکے ہیں جبکہ کیرون پولارڈ اور شین واٹسن  نمایاں ہیں جو ٹوئنٹی20 میں سات ہزار سے زائد رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

گیل کو وجے مالیا کی مبارکباد
نئی دہلی۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان سے فرارتاجر وجے مالیا لندن میں بھلے ہی کچھ دیر کے لیے گرفتار ہوئے ہوں ، لیکن ان کا انڈین پریمیئر لیگ سے لگاؤکم نہیں ہوا ہے اور انہوں نے اتنی مصروفیت کے باوجود رائل چیلنجرز بنگلور کے اوپنر کرس گیل کو ان کے ریکاڈرپر مبارک باد دی۔آئی پی ایل میں بنگلور کی ٹیم کے شریک مالک مالیا اتنی پریشانی کے بعد بھی انہوں  نے بنگلور کے دھماکو بیٹسمینگیل کو آئی پی ایل میں 10 ہزار رن بنانے پر ، ٹویٹ کرکے مبارک باد دی۔ انہوں نے لکھا مبارک ہو ہنری گیل، یونیورس باس ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رن ۔گیل نے گجرات لائنز کے خلاف مقابلہ میں یہ ریکارڈ حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT