Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / گیل کا پہلے بچہ کی پیدائش کیلئے آئی پی ایل سے وقفہ

گیل کا پہلے بچہ کی پیدائش کیلئے آئی پی ایل سے وقفہ

ممبئی ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے جارحانہ اوپنر کرس گیل امکان ہے رائل چیلنجرز بنگلور کے اگلے دو میچز نہیں کھیلیں گے کیونکہ وہ جمائیکا کیلئے واپس پرواز کرچکے ہیں تاکہ اپنے پہلے بچہ کی پیدائش کے موقع پر اپنے پارٹنر کے ساتھ بہ نفس نفیس رہ سکیں۔ 37 سالہ لیفٹ ہینڈر نے اپنے اِنسٹاگرام صفحہ پر ایک تصویر پیش کرتے ہوئے لکھا: ’’میں آرہا ہوں، بے بی۔‘‘ گیل انڈین پریمیر لیگ کے جاریہ نویں ایڈیشن میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے، جیسا کہ ابتدائی دو مقابلوں میں اُن کے اسکورز 1 اور 0 رہے ہیں۔ وہ آئندہ ہفتے کے دوران واپس ہونے کی توقع ہے۔

 

چائنا ماسٹرز گرانڈ پری گولڈ بیڈمنٹن
پرانوو۔ اکشے کی پیش رفت
چانگژو ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پرانوو جیری چوپڑہ اور اکشے دیوالکر کی انڈین مینس ڈبلز جوڑی نے اوپننگ راؤنڈ عبور کرتے ہوئے چائنا ماسٹرز گرانڈ پری گولڈ بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے آج یہاں سکنڈ راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ پرانوو اور اکشے نے سنگاپور کے یانگ کائی ٹیری ہی اور کیان ہیان لوہ کو 21-18، 21-13 سے ہرایا۔ وہ اب ساتویں سیڈ چینی جوڑی وانگ یلیو اور ژانگ وین سے کھیلیں گے۔ تاہم، مانو اَٹری اور بی سمیت ریڈی کی آٹھویں سیڈ ہندوستانی جوڑی کو پہلے راؤنڈ میں ریوڈ بوش اور اولیور لیڈن۔ ڈیوس کی ولندیزی جوڑی کے مقابل 19-21 اور 16-21 سے ناکامی ہوگئی۔ گزشتہ روز اوپننگ راؤنڈ میں سوئس اوپن ونر ایچ ایس پرانوے نے ملائیشیا کے جو وین سونگ کو 19-21، 21-14، 21-18 ہرایا تھا۔ تاہم، سرکردہ انڈین شٹلر کے سریکانت نے ایک اور فرسٹ راؤنڈ کا اخراج برداشت کرنا پڑا، جب انھیں چائنیز تائپی کے لین یو سیان نے 21-12، 21-17 سے ہرا دیا۔ نیشنل چمپئن سمیر ورما اس ایونٹ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT