Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / گیل کی منفرد انداز میں عید کی مبارکباد

گیل کی منفرد انداز میں عید کی مبارکباد

جمیکا ۔9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے دھماکو اوپنر کریس گیل  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اس مرتبہ عید کے موقع پر انہوں نے اپنے مسلم مداحوں کو منفرد انداز میں عید کی مبارک باد پیش کی۔ کرس گیل کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پرایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ روایتی عربی جبہ زیب تن کئے ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے سر پر روایتی پگڑی بھی باندھ رکھی ہے۔ اسٹار بیٹسمین صوفے پر  اپنے سمارٹ فون میں محو نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ کرس گیل نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ گیل نے اپنے پیغام کو ٹویٹر پر بھی شیئر کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے اوپنر کریس گیل دنیا کے مختلف ٹوئنٹی 20 لیگس میں شرکت کرتے ہیں، اِسی لئے ساری دنیا میں اِن کے مداح موجود ہیں۔ نیز پاکستان سوپر لیگ میں شرکت اور وہاں کی ٹیم میں موجود مسلم کھلاڑیوں کی وجہ سے وہ عیدالفطر پر خاص مبارکبادی کا پیغام دیا۔

TOPPOPULARRECENT