Thursday , September 21 2017
Home / پاکستان / گیند سر پر لگنے سے پاکستانی کرکٹر کی موت

گیند سر پر لگنے سے پاکستانی کرکٹر کی موت

کراچی ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں باونس گیند سر پر لگنے سے بیٹسمین کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ مردان میں ڈومیسٹک میچ کے دوران پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ بیٹسمین زبیراحمد ٹیم کوئیٹہ بیئرس کی نمائندگی کرتے ہیں۔ 14 اگست کو میچ کے دوران گیند ان کے سر کو لگی۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ نے سوشیل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعہ اس اطلاع کی توثیق کی اور کہا کہ حفاظتی انتظامات ضروری ہیں۔ واضح رہیکہ 2014ء میں سڈنی کرکٹ گراونڈ پر ڈومیسٹک میچ میں آسٹریلیا کے بیٹسمین فلپ ہوگیس کی گردن پر گیند لگنے سے موت ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT