Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / گینگسٹر ارون گاؤلی کی رخصت منظور

گینگسٹر ارون گاؤلی کی رخصت منظور

ناگپور ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : مجرموں کے سرغنہ سے سیاستداں بن جانے والے ارون گاؤلی کو بامبے ہائی کورٹ ناگپور بنچ نے رخصت منطور کردی ہے تاہم بنچ نے ریاستی حکومت سے کہا کہ رخصت کی مہلت ( ایام ) پر فیصلہ کرے ۔ سابق رکن اسمبلی جو کہ ایک قتل کیس میں عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں ناگپور بنچ کے روبرو رخصت کی منظوری کے لیے 2 فروری کو ایک عرضی پیش کی تھی ۔ جسٹس بھوشن دھرم ادھیکاری اور جسٹس وی ایم دیشپانڈے پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کل گاؤلی کی رخصت منظور کی تھی ۔ درخواست گذار نے یہ ادعا کیا ہے کہ قبل ازیں منظورہ ایام رخصت کے دوران انہوں نے شرائط کی خلاف ورزی نہیں کی تھی ۔ اور نہ ہی کسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے اور وقت مقررہ پر حکام کے آگے خود سپردگی اختیار کرلی تھی ۔ قبل ازیں ارون گاؤلی نے 14 اکٹوبر 2015 کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پرزنس ( محابس ) ایسٹرن ریجن ناگپور مسٹر یوگیش دیسائی کو رخصت منظور کرنے کے لیے ایک مکتوب روانہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT