Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / گینگسٹر نعیم سے تعلقات دو آر ایم پی ڈاکٹر س اور ایک جرنلسٹ گرفتار

گینگسٹر نعیم سے تعلقات دو آر ایم پی ڈاکٹر س اور ایک جرنلسٹ گرفتار

حیدرآباد ۔ /21 اگست (سیاست نیوز)  گینگسنٹر بھونگیر نعیم کی مجرمانہ سرگرمیوں اور غیرقانونی طور پر حاصل کی گئی جائیدادوں کا پتہ لگانے کیلئے تشکیل دی گئی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے مزید کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد بشمول دو آر ایم پی ڈاکٹرس ، ایک صحافی اور دیگر کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس آئی ٹی نے گینگسٹکر کی ساس کو نومولود فروخت کرنے والے دو آر ایم پی ڈاکٹرس رمیش ، شفیع اور دتو کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ آر ایم پی ڈاکٹرس نے نومولود کو اس کے باپ دتو سے خرید کر نعیم کی ساس سلطانہ کے حوالے کیا تھا ۔ ایس آئی ٹی نے نومولود کو گینگسٹر کی ٹولی کے چنگل سے بچالیا ۔ باور کیا جاتا ہے کہ ایس آئی ٹی نے ایک صحافی کو بھی گینگسٹر سے تعلقات اور معاملت میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا ہے ، پولیس نے اس سلسلے میں تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ۔ دریں اثناء تحقیقاتی ایجنسی نے ضلع رنگاریڈی آدی بٹلہ میں واقع گینگسٹر کے ایک ساتھی کے مکان میں دھاوا کیا اور وہاں سے بعض دستاویزات برآمد کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT