Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / !گینگسٹر نعیم کا حزب المجاہدین سربراہ صلاح الدین سے ربط

!گینگسٹر نعیم کا حزب المجاہدین سربراہ صلاح الدین سے ربط

رائفلس کی اسمگلنگ کا شبہ ،  مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاریAK47

حیدرآباد ۔ /11 اگست (سیاست نیوز) گینگسٹر محمد نعیم الدین عرف بھونگیر نعیم کے انکاؤنٹر کے واقعہ کے دوران اور اس کے مکان سے ضبط ہونے والے اے کے 47 رائفلس کی برآمدگی پر ریاستی پولیس تشویش کا شکار ہوگئی ہے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سال 2005ء میں نعیم نے پاکستان کی دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ سید محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین سے رابطہ قائم کرتے ہوئے AK47 رائفلس کی اسمگلنگ کی ناکام کوشش کی تھی جسے اجمیر پولیس نے ناکام بنادیا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ ایک ٹرک جو ماربل سے لدا ہوا تھا ، اس میں AK47 کی اسمگلنگ کی جارہی تھی لیکن پولیس نے اسے روک لیا اور ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کو مطلع کیا چنانچہ/26 ڈسمبر 2005 ء کو کمشنر ٹاسک فورس نے ٹولی چوکی سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین کے خودساختہ کمانڈر مجیب احمد عرف احمد بھائی کو گرفتار کرلیا تھا۔اس طرح AK47 رائفلس کی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ 2005 ء میں AK47 رائفلس کی اسمگلنگ کی ناکام کوشش کے بعد اس نے دیگر ذرائع سے مذکورہ رائفلس حاصل کئے ہوں گے ۔ جس کی تفصیلی تحقیقات کی جارہی ہے ۔  پولیس نے اس کارروائی میں مجیب احمد کے علاوہ اس کے دیگر ساتھی بشمول ایک خاتون اور دیگر رشتہ داروں کو گرفتار کیا تھا ۔ جبکہ نعیم کو اس کیس میں مفرور قرار دیتے ہوئے سید صلاح الدین سے رابطہ رکھنے کے الزام میں عدالت میں تفصیلات داخل کی تھی ۔ حزب المجاہدین کیس کی تحقیقات کرنے والی حیدرآباد کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے ایک مقدمہ جس کا نمبر 786/2005 ہے درج کیا تھا اور مجیب احمد اور دیگر ساتھیوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی جس میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ نعیم نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین سے بات کرنے کے بعد عصری رائفلس حیدرآباد منگوائے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے حزب المجاہدین سے نعیم کے تعلقات کے انکشاف کے بعد نعیم کو مفرور قرار دیا تھا اور اس کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری تھی ۔ واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں فرسٹ ایڈیشن میٹرو پولیٹین سیشن جج نامپلی نے مجیب احمد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ اس کے ساتھیوں کو 10 سال اور دیگر کو بھی سزا دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT