Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / !گینگسٹر نعیم کی ڈائری کے چند صفحے غائب

!گینگسٹر نعیم کی ڈائری کے چند صفحے غائب

اہم قائدین کے ناموں کے شامل ہونے سے متعلق شبہات ، تحقیقات میں نیاموڑ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گینگسٹر نعیم کی ڈائری کے چند صفحے غائب ہوجانے کی اطلاعات وصول ہورہی ہے ۔ ان پننوں میں پولیس کے اعلیٰ عہدیدار اور سیاسی قائدین کے نام شامل ہونے کے شکوک پائے جارہے ہیں ۔ نعیم انکاونٹر کے بعد اچانک 5 پولیس ملازمین کی معطلی اور 25 پولیس ملازمین کو محکمہ جاتی نوٹس دینے کے بعد تحقیقات میں اچانک نیا موڑ آگیا ہے ۔ مسئلہ ٹھنڈا پڑجانے کی توقع کرنے والے پولیس کے عہدیدار اور سیاسی قائدین کی دوبارہ نیندیں اڑ گئی ہیں ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ایک سابق ڈی جی پی پولیس کی جانب سے ملازمین کو بچانے یا صرف نوٹس دیتے ہوئے مسئلہ کو رفع دفع کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ مگر سیٹ مسئلہ کی تہہ تک پہونچنے کی تیاری کررہی ہے ۔ ذرائع سے پتہ ہے کہ تین ارکان اسمبلی اور 2 ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ بھونگیر کے چند مقامی قائدین کے نعیم سے روابط کے تار مل رہے ہیں اور تحقیقاتی ٹیم ان پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے ۔ ان پر شکوک اور اس کے ثبوت کو حکومت سے رجوع کردیا گیا ہے ۔ ان کے خلاف کارروائی کے لیے حکومت کی اجازت کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ اس کیس کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم ( ایس آئی ٹی ) نے نعیم ڈائری سے چند صفحات غائب ہوجانے کی نشاندہی کی ہے ۔ یہ ڈائری کہاں سے کہا پہونچی اور کتنے پولیس عہدیداروں نے ڈائری کو ہاتھ لگایا ہے اور ڈائری کے پننے کیسے غائب ہوئے ہیں کس کی ہدایت پر کون غائب کیا ہے اس کا گہرائی سے جائزہ لیا جارہا ہے ۔ درائع نے بتایا کہ پولیس کے چند اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے نعیم کی ڈائری کو بنیاد بناکر ایک رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ نعیم نے کئی مرتبہ پولیس کمشنریٹ کو بھی آیا تھا ۔ سائبر آباد کمشنریٹ میں ایک پولیس کے اعلیٰ عہدیدار سے نعیم کی ملاقات ہونے کی ایس آئی ٹی نے نشاندہی کی ہے ۔ اس کا ثبوت بھی اکٹھا کرنے کا علم ہوا ہے ۔ نعیم کے انکاونٹر کے بعد اس کے ٹولی کے ارکان کی گرفتاری پر انہوں نے پولیس اور سیاسی قائدین سے نعیم کے تعلقات پر کافی معلومات کا انکشاف ہوا ہے ۔ سی سی کیمرے کے فوٹیج بھی بطور ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں ۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کی نعیم کے ساتھ تصاویر دعوتوں اور پارٹیز میں ملاقات پر بھی ایس آئی ٹی اعلیٰ پولیس عہدیداروں سے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ نعیم سے تعلقات رکھنے والے 25 پولیس ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا آغاز ہوا ہے اور یہ پولیس عہدیدار سینئیر پولیس عہدیدار یا ریٹائرڈ اعلی درجہ کے پولیس عہدیداروں سے رابطہ بناتے ہوئے بچنے یا کم سے کم سزا کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT