Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / گینگسٹر نعیم گروہ کے خلاف 62 مقدمات درج

گینگسٹر نعیم گروہ کے خلاف 62 مقدمات درج

ایس آئی ٹی تحقیقات میں شدت ، نعیم کی جائیدادوں کا پتہ چلایا جارہا ہے

حیدرآباد ۔ /2 ستمبر (سیاست نیوز) گینگسٹر نعیم کی غیرقانونی سرگرمیوں کی تحقیقاتی کیلئے تشکیل دی گئی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تحقیقات میں شدت سے کارروائی کررہی ہے ۔ مہلوک گینگسٹر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایس آئی ٹی نے اب تک  62 مقدمات درج کئے ہیں ۔ تازہ ترین کارروائی میں ایس آئی ٹی نے سلیم نگر اور بھونگیر سے 10 گینگسٹر کے ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ایس آئی ٹی سربراہ مسٹر وائی ناگی ریڈی نے بتایا کہ کریم نگر کے کورٹلہ اور ضلع نلگنڈہ کے بھونگیر سے تعلق رکھنے والے 10 ساتھیوں ، 45 سالہ محمد احمد خان ساکن مشیرآباد حیدرآباد ، 42 سالہ سی بنجامن ، 39 سالہ کے اندرسینا ، 30 سالہ جی ملیش ، 24 سالہ کے سریکانت عرف کونڈل ، 25 سالہ آر سریش ، 45 سالہ جی جنگیا ، 30 سالہ آر سرینواس ، 26 سالہ ایس پروین کمار اور 46 سالہ محمد یونس کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق خطرناک گینگسٹر بھونگیر نعیم سے تھا ۔ گرفتار افراد نعیم اور اس کے قریبی ساتھی پاشم سرینواس کی ایماء پر اغواء اور جبراً وصولی کے علاوہ جبراً اراضیات کے رجسٹریشن و منتقلی میں ملوث تھے ۔ ایس آئی ٹی نعیم کے مزید ساتھیوں کی تلاش میں ہے جو 18 اگست کو انکاؤنٹر کے بعد روپوش ہوگئے ہیں ۔ پولیس انہیں شدت سے تلاش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT