Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / گیہوں پر درآمدگی فیس لگانے کی تیاری

گیہوں پر درآمدگی فیس لگانے کی تیاری

نئی دہلی23مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں گیہوں کی زبردست پیداوار ہونے کے اندازے کے پیش نظر حکومت اس کی درآمدگی فیس میں اضافہ پر غور کر رہی ہے ۔صبح راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہونے پر وقفہ صفر کے دوران خوراک و صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے سماجوادی پارٹی کے رام گوپال یادو کی طرف سے اٹھائے گئے سوال پر یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ گیہوں پر درآمد گی فیس میں اضافے پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور جلد ہی اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سال 2006 سے 2015 تک اس پر درآمد گی فیس صفر رہی تھی لیکن سال 2015 میں اس پر 25 فیصد درآمد گی فیس لگائی گئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT