Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / گ350رام سونے کے ساتھ مسافر ایر پورٹ پر گرفتار

گ350رام سونے کے ساتھ مسافر ایر پورٹ پر گرفتار

شمس آباد۔/6ستمبر، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 350گرام سونا برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب چینائی کا ساکن آج صبح سنگاپور سے شمس آباد ایرپورٹ پہنچا جہاں کسٹمس عہدیداروں کی چیکنگ کے دوران وہیل چیر کے پینڈل سے 350گرام سونا برآمد کرلیا اور مسافر کو حراست میں لیتے ہوئے کسٹمس عہدیداروں نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا۔

TOPPOPULARRECENT