Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ہاؤزنگ کارپوریشن کے اسسٹنٹ انجینئر کو رشوت لینے پر جیل

ہاؤزنگ کارپوریشن کے اسسٹنٹ انجینئر کو رشوت لینے پر جیل

حیدرآباد۔/4مئی، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل اے سی بی تلنگانہ اسٹیٹ حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب ضلع ورنگل کے محبوب آباد منڈل کے ہاؤزنگ کارپوریشن کے اسسٹنٹ انجینئر راج مولی کو مسٹر وکٹر اماتول فرسٹ ایڈیشنل اسپیشل جج نے 3 مئی 2016کو دیڑھ سال کی قید بامشقت اور دو ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔ راج مولی نے محبوب آباد منڈل کے موضع ایٹی گڈہ تانڈہ کے متوطن بانوتھ وینکٹ رام سے اندراماں ہاوزنگ اسکیم کے تحت مکان کی منظوری کے تعلق سے 17مارچ 2011 کو پندرہ سو روپئے کی رشوت طلب کی تھی۔ یہ کیس حیدرآباد کی عدالت میں زیر دوراں تھا۔

TOPPOPULARRECENT