Monday , August 21 2017
Home / دنیا / ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ پر ہند و پاک بات چیت جاری : عالمی بینک

ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ پر ہند و پاک بات چیت جاری : عالمی بینک

واشنگٹن ۔ 3 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی بینک نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشن گنگا اور راتلے ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ پر ہند و پاک کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک اس پر کوئی قطعی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ یاد رہیکہ جاریہ ہفتہ کے اوائل میں دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی اور تعاون کے ماحول میں بات چیت ہوئی تھی ۔ فریقین نے بات چیت کے سلسلہ کو جاری رکھنے سے اتفاق کرلیا ہے اور یہ وعدہ بھی کیا ہیکہ واشنگٹن میں ماہ ستمبر میں بات چیت کا عمل پھر شروع کیا جائیگا ۔ یاد رہیکہ ہند و پاک کے دوران اس موضوع پر صرف ایک روز قبل ہی بات چیت ہوئی تھی جسکے بعد عالمی بینک نے یہ بیان جاری کیا ۔

TOPPOPULARRECENT