Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ہائیکورٹ کی تقسیم کیلئے مرکزی حکومت سے نمائندگی: اندرا کرن ریڈی

ہائیکورٹ کی تقسیم کیلئے مرکزی حکومت سے نمائندگی: اندرا کرن ریڈی

تقسیم میں تاخیر سے تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی، چیف منسٹر اے پی تلگودیشم تاخیر کے ذمہ دار
حیدرآباد۔ 16 ۔ مارچ ( سیاست نیوز) وزیر قانون اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ حکومت ہائیکورٹ کی تقسیم کیلئے مرکزی حکومت سے نمائندگی کرچکی ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران اے جیون ریڈی اور دوسروں کے سوال کے جواب میں اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ نے اس مسئلہ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جلد از جلد تقسیم کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس مسئلہ پر وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر قانون سے نمائندگی کی ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے فروری میں دورہ دہلی کے موقع پر مرکز سے اس مسئلہ کو رجوع کیا۔ اندرا کرن ریڈی نے بتایا کہ ہائیکورٹ کی تقسیم کے سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں حکومت آندھراپردیش کو ہدایت دی گئی کہ وہ آندھراپردیش ہائیکورٹ کیلئے جگہ کا تعین کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ہائیکورٹ میں زیر دوران ہے۔ اندرا کرن ریڈی کے مطابق ہائیکورٹ کی جلد از جلد تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ارکان نے کہا کہ تقسیم میں تاخیر سے تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ جیون ریڈی نے چیف منسٹر آندھراپردیش اور تلگو دیشم پارٹی کو تقسیم میں تاخیر کیلئے ذمہ دار قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT