Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہائی اسکولس طلباء کیلئے کھیلوں کا انعقاد

ہائی اسکولس طلباء کیلئے کھیلوں کا انعقاد

کلواکرتی ۔ 7 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے گاؤں جوپلی میں آج یوواستا کی جانب سے عظیم کرکٹر و سابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چمپین کپتان کپیل دیو کے جنم دن کے مناسبت سے آج مختلف کھیلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور کامیاب طلبہ کے درمیان انعامات کی تقسیم عمل میں آئی اس موقع پر ایچ ایم چندرا شیکھر ریڈی بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کو کھیل کود بھی بہت ضروری ہے جس سے ان کے فٹنس میں کافی ترقی ہوتی ہے ، اور طلبہ کے ذہن بھی کافی تیز ہوتے ہیں ۔ طلباء و طالبات کو چاہئے کہ روزانہ صبح و شام ہلکی ورزش کے ساتھ دیگر کھیلوں میں ہمیشہ شامل رہنا چاہئے اس موقع پر چندرشیکھر ریڈی کے علاوہ یوواستا کے صدر راگھا ویندر، محمد عارف الدین ، کے منوہر کے علاوہ طلباء و اساتذہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT