Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ لازمی  ورنہ آر سی نہیں

ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ لازمی  ورنہ آر سی نہیں

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( ایجنسیز) : آر ٹی اے نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لیے نئے قواعد متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ آویزاں کرنے تک رجسٹریشن سرٹیفیکٹ ( آر سی ) جاری نہیں کیا جائے گا ۔ آر ٹی اے عہدیداروں نے بتایا کہ عام طور پر یہ دیکھا جارہا ہے کہ نئی گاڑی خریدنے کے بعد لوگ ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ کے لیے فیس جمع کرواتے ہیں اور انہیں ذریعہ اسپیڈ پوسٹ آر سی روانہ کردی جاتی ہے ۔ اس کے بعد وہ اپنے طور پر فینسی نمبر پلیٹ کو ترجیح دیتے ہوئے گاڑی پر یہی لگاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اب مالکین کو ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ لگانے کے بعد ہی اس کا ثبوت پیش کرتے ہوئے آر ٹی اے آفس سے آرسی بک حاصل کرنا ہوگا ۔ گاڑی پر ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ لگانے کے بعد متعلقہ عہدیدار سرٹیفیکٹ جاری کریں گے ۔ اس کے بعد آر سی حوالے کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT