Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ہائی ویز کنسٹرکشن ٹکنالوجی پر دو روزہ قومی کانفرنس کا آغاز

ہائی ویز کنسٹرکشن ٹکنالوجی پر دو روزہ قومی کانفرنس کا آغاز

افتتاحی سیشن سے چیرمین نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا رگھوچندرا کا خطاب
حیدرآباد ۔ /14 جولائی (سیاست نیوز) نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کے چیرمین مسٹر رگھو چندرا نے آج کہا کہ عوامی خانگی شراکت کنسٹرکشن کامپونینٹ ہی کے لئے نہیں ہے بلکہ ہائی ویز کو فروغ دینے سروس کامپونینٹ میں بھی ہے ۔ کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے زیراہتمام ہائی ویز کنسٹرکشن ٹکنالوجی پر دو روزہ قومی کانفرنس کے پہلے دن خصوصی خطاب میں مسٹر رگھویندرا ، آئی اے ایس چیرمین نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا نے کہا کہ این ایچ اے آئی کا ڈیولپمنٹ کیلئے وسیع تر ویژن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے مینجمنٹ نے کنسٹرکشن پر مبنی اچیومنٹ اپروچ سے سروس پر مبنی اچیومنٹ اپروچ کی راہ اختیار کی ہے جس سے مسابقت میں اضافہ ہوگا اور یوزرس کے لئے اطمینان ہوگا ۔ NHAI کے ملک بھر میں تقریباً 250 پراجکٹس ہیں اور ماضی میں تقریباً 400 پراجکٹس مکمل کئے گئے ہیں ۔ سال 2016-17 ء میں 15 تا 16 بلین ڈالر خرچ کئے جانے کی توقع ہے ۔ کنسٹرکشن ایکوپمنٹس کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ 2016-17 ء میں ایک لاکھ کروڑ روپئے لاگتی 97 پراجکٹس دیئے جارہے ہیں جو 6631 کلو میٹر پر محیط ہیں ۔ حیدرآباد تک آنے والے چند بڑے ایکسپریس وے پراجکٹس ہیں ۔ حیدرآباد ۔ وجئے واڑہ ۔ امراوتی ایکسپریس وے ، ناگپور ۔ حیدرآباد ایکسپریس وے اور حیدرآباد ۔ بنگلور ایکسپریس وے ۔ مسٹر چندرا نے گرین ہائی وے پراجکٹ اور ہائی ویز پر سیفٹی کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی جس کے لئے پی پی پی موڈ کے ذریعہ کافی مواقع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے آئی نیشنل ہائی ویز کے کام میں خانگی پارٹیوں کو شامل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے جس سے ٹرافک مینجمنٹ اور روڈ ڈسپلن کی برقراری میں مدد ملے گی ۔ مسٹر آشیش چندرن کیپٹل پراجکٹس اینڈ انفراسٹرکچر پی ڈبلیو سی نے ان کے خطاب میں کہا کہ ٹکنالوجی آپشنس میں اضافہ ہوا ہے جو کم خرچ ہیں جیسے ای ٹولنگ کمیونیکیشنس ، انفارمیشن سسٹم وغیرہ مسٹر این وی شیٹی ، چیرمین کانفرنس اور چیف آپریٹنگ آفیسر جی ایم آر ہائی ویز نے کہا کہ ہائی ویز شعبہ کا ملک کے جی ڈی پی گروتھ میں تقریباً 5 تا 6 فیصد حصہ ہوتا ہے ۔ قبل ازیں مسٹر رمیش ڈاٹلہ ، چیرمین سدرن ریجن نے شرکائے کانفرنس کا خیرمقدم کیا اور آخر میں مسٹر نروپیندر راؤ ، چیرمین سی آئی آئی تلنگانہ نے شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT