Friday , July 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ہائی وے پر ڈرائیور کو لوٹنے والے 2افراد گرفتار

ہائی وے پر ڈرائیور کو لوٹنے والے 2افراد گرفتار

حیدرآباد۔ /14جولائی، ( سیاست نیوز) ہائی وے پر لاری ڈرائیور کو لوٹنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس سنسنی خیز وارات میں ملوث افراد کو گرفتارکرنے کیلئے 20 خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر آف پولیس شمس آباد پدمجا ریڈی نے بتائی۔ انہوں نے آج لاری ڈرائیور کو لوٹنے والے دو افراد شعیب 21سالہ ساکن وٹے پلی اور 26سالہ شہباز خان ساکن ٹولی چوکی کو میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز بیجا پور ہائی وے پر رکی ہوئی لاری کو دیکھ کر دو افراد لاری کے اندر داخل ہوئے اور ڈرائیور اور کلینر کو دھمکاکر ان کے قبضہ سے 22ہزار روپئے نقد رقم اور 2 سیل فون چھین لئے۔ پولیس کو ڈائیل 100 پر اطلاع ملنے کے ساتھ ہی ڈی سی پی نے اس واقعہ پر تشویش ظاہر کی اور ان افراد کو گرفتار کرنے کے لئے 20 خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا تھا اور پولیس بڑی آسانی سے ان افراد کو گرفتار کرلیا۔ شعیب اس سے قبل پنجہ گٹہ پولیس حدود میں پیش آئی سرقہ کی واردات میں ملوث ہے۔ شعیب پیشہ سے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام کرتا ہے اور آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ جبکہ پیشہ سے بائیک میکانک شہباز خان عرف شیرو ہمایوں نگر میں دو اور لنگر حوض پولیس حدود میں دو وارداتوں میں ملوث بتایا گیا۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT