Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ہائی ٹیک سٹی میں IBIS ہوٹل کا آغاز

ہائی ٹیک سٹی میں IBIS ہوٹل کا آغاز

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : Accor ہوٹلس اور انٹر گلوب ہوٹلس کے IBIS ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد کا آغاز عمل میں آیا ۔ اس ہوٹل میں تمام تر عصری رہائشی سہولتیں 178 کمروں کے ساتھ موجود ہیں ۔ اس ہوٹل کے آغاز کے موقع پر جے بی سنگھ صدر و سی ای او انٹر گلوب ہوٹلس نے کہا IBIS سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام ہوگا ۔ ہم حیدرآباد میں اس کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں یہاں صبح 4 تا 12 بجے دن تک بریک فاسٹ کا انتظام ہے ۔ وائی فائی سہولتیں موجود ہیں ۔ نائب صدر آپریشن اکور ہوٹلس انڈیا نے کہا تاریخی شہر حیدرآباد ایک بڑے تجارتی مرکز میں تبدیل ہورہا ہے ۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے حیدرآباد میں IBIS کا آغاز کیا گیا ہے جب کہ ملک میں یہ ہمارا 42 واں ہوٹل ہے ۔ وبین چیرمین جنرل منیجر IBIS حیدرآباد ہائی ٹیک سٹی نے حیدرآباد میں IBIS کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT