Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہائی ٹیک سٹی کا نام راجیو گاندھی سے موسوم کیا جائے

ہائی ٹیک سٹی کا نام راجیو گاندھی سے موسوم کیا جائے

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( آئی این این) : ریاستی کانگریس نے آئی ٹی کوریڈور ہائی ٹیک سٹی کو سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے نام سے موسوم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سابق رکن پارلیمنٹ و سینئیر کانگریس قائد وی ہنمنت راؤ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے ان سے خواہش کی کہ ہائی ٹیک سٹی کو راجیو گاندھی کے نام سے موسوم کیا جائے ۔ سابق رکن پارلیمنٹ نے چیف منسٹر کے سی آر کو موسومہ مکتوب میں بتایا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے حکمرانی اور انتظامیہ میں انفارمیشن ٹکنالوجی کو متعارف کراتے ہوئے ملک میں انفارمیشن ٹکنالوجی کے استعمال و پھیلاؤ میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔ کانگریس قائد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ہائی ٹیک سٹی کے نام کو راجیو گاندھی کے نام سے تبدیل کیا جاتا ہے تب یہ سابق وزیر اعظم کو بہترین خراج ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT