Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہائی کورٹ جج سنیل کشور جیسوال درگاہ جہانگیر پیرانؒ پر حاضری

ہائی کورٹ جج سنیل کشور جیسوال درگاہ جہانگیر پیرانؒ پر حاضری

شادنگر ۔ /22 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ و آندھراپردیش حیدرآباد ہائیکورٹ جج شری ایم سنیلکشور جیسوال نے درگاہ حضرت سیدنا جہانگیر پیراںؒ  پر حاضری دیتے ہوئے چادر گل پیش کی ۔ باوثوق ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق نامپلی بازار گھاٹ حیدرآباد کے رہنے والے ستیش نامی شخص نے درگاہ حضرت سیدنا جہانگیر پیراںؒ کے پاس نیاز کا اہتمام کیا تھا ۔ ہائیکورٹ جج ایم سنیل کشور جیسوال نے ستیش کی نیاز کی دعوت میں شرکت کیلئے درگاہ شریف آئے ہوئے تھے ۔ درگاہ شریف میں نیاز کا اہتمام کرنے والے ستیش اور ہائیکورٹ جج ایم سنیل کشور جیسوال آپس میں رشتہ دار ہیں ۔ اس موقع پر شاد نگر کورٹ جج شری مورتی کے علاوہ شادنگر عدالت کے ملازمین اور دیگر موجود تھے ۔

ٹیٹ امتحان کا پرامن اختتام
کریم نگر ۔ /22 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ضلع میں بروز ہفتہ آج منعقدہ ٹیٹ امتحانات کا پرامن طریقہ پر اختتام ہوگیا جبکہ TET پیپر ٹیچر اہلیتی امتحان پیپر I میں 8298 امیدواروں میں سے 7844 نے شرکت کی ۔ 454 غیر حاضر رہے ۔ ٹیٹ کے دوسرے پرچہ میں 35289 امیدواروں میں سے 32831 شرکت کی اور 2458 غیر حاضر رہے ۔ اس طرح 93.03 فیصد امیدواروں کے شرکت کی ضلع انتظامیہ نے اطلاع دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT