Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / ہائی کورٹ کا کجریوال کی شخصی حاضری پر حکم التوا

ہائی کورٹ کا کجریوال کی شخصی حاضری پر حکم التوا

نئی دہلی۔13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آج چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال سے وضاحت طلب کی کہ ’’ٹھولا لفظ کے کیا معنی ہیں‘‘ مبینہ طور پر انہیں یہ لفظ پولیس ملازمین کے خلاف استعمال کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے تحت کی عدالت کے کجریوال کی شخصی طور پر عدالت کے اجلاس پر حاضری کے فیصلے پر حکم التوا جاری کردیا۔ اس سلسلہ میں تحت کی عدالت نے سمن جاری کیا تھا۔ ایک فوجداری ہتک عزت مقدمہ میں انہیں شخصی طور پر حاضر ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔ مبینہ طور پر یہ مقدمہ ایک پولیس کانسٹیبل نے چیف منسٹر دہلی کے خلاف دائر کیا ہے۔ جسٹس مکتا گپتا نے اروند کجریوال کو 21 اگست تک راحت رسانی کی گجریوال نے جاری کردہ سمن پر جس میں انہیں 14 جولائی کو شخصی طور پر عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا تھا، اپیل داخل کی تھی۔ ہائی کورٹ نے ان کو شخصی حاضری سے 21 اگست تک استثنیٰ دیتے ہوئے حکم التوا جاری کردیا۔ تاہم عدالت نے کہا کہ آپ کو اس عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا کہ یہ لفظ جو مبینہ طور پر آپ نے استعمال کیا تھا، اہانت انگیز معنی نہیں رکھتا، اس لئے آپ کو تیار رہنا چاہئے۔ کجریوال نے یہ ہندی لفظ استعمال کیا تھا اور عدالت اس کے معنی جاننا چاہتی ہے کیوں کہ یہ لغت میں موجود نہیں ہے۔ یہ لفظ تحریری زبان کا نہیں بلکہ بول چال کا لفظ ہے۔

TOPPOPULARRECENT