Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ہائی کورٹ کو دسہرہ کی تعطیلات

ہائی کورٹ کو دسہرہ کی تعطیلات

حیدرآباد۔/14اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کی ہائی کورٹ کو 15اکٹوبر تا 23اکٹوبر دسہرہ کی تعطیلات رہیں گی۔ ایام تعطیلات میں درج ذیل ججس سماعت کریں گے۔ اندراج کی تاریخ 16اکٹوبر ہوگی اور ججس کی نشست 19اکٹوبر بروز پیر 10:30بجے صبح تا 1:30بجے دن اور 2:15بجے دوپہر تا 4:15 شام ہوگی۔ جسٹس ولاس وی افضل پورکر اور جسٹس پی نوین راؤ پر مشتمل ڈیویژن بنچ سماعت کرے گی جبکہ جسٹس ایم ستیہ نارائن مورتی سنگل بنچ اُمور کی سماعت کریں گے۔ تعطیلات کے دوران 4ووکیشن آفیسرس کو بھی نامزد کیا گیاہے۔
مذکورہ تواریخ میں تعطیلاتی ججس ہنگامی نوعیت کے معاملات کی سماعت کریں گے۔

ودیا ساگر نائب صدر نشین کونسل منتخب
حیدرآباد۔/14اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے ارکان نے آج مسٹر این ودیا ساگر ایم ایل سی کو نائب صدر نشین کونسل منتخب کرلیا ہے۔ 6اکٹوبر سے اس کا اطلاق ہوگا۔ سکریٹری ریاستی مقننہ ڈاکٹر ایس راجا سدارام نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT