Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہائی کورٹ کی تقسیم کے مسئلہ کی عنقریب یکسوئی

ہائی کورٹ کی تقسیم کے مسئلہ کی عنقریب یکسوئی

بنڈارودتاتریہ کی راجناتھ سنگھ سے بات چیت
حیدرآباد۔/6جولائی، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر لیبر بنڈارودتاتریہ نے آج کہا کہ انہوں نے ہائی کور ٹ کی تقسیم کے مسئلہ پر مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے بات چیت کی ہے۔ دلکشا گیسٹ ہاوز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر دتاتریہ نے کہا کہ راجناتھ سنگھ نے اس مسئلہ کی فوری یکسوئی کا تیقن دیا ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے اس مسئلہ کی یکسوئی میں دلچسپی دکھائی ہے۔ ریاستی حکومت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جو خصوصی درخواست مرافعہ داخل کی گئی ہے وہ بنچ کے سامنے زیر سماعت ہے۔ مرکزی کابینہ کی توسیع کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام سماجی طبقات کے ساتھ انصاف کرنے کیلئے توسیع کی ہے۔ دتاتریہ نے کہا کہ وہ 8جولائی کو بی جے پی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران پارٹی صدر امیت شاہ سے ملاقات کریں گے۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وہ 11، 12 ، 13جولائی کو چین کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ G-20 اجلاس میں شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT