Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / ہاتھی اور انسان کی لڑائی میں 750 افراد کی ہلاکت

ہاتھی اور انسان کی لڑائی میں 750 افراد کی ہلاکت

نئی دہلی ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ملک گیر سطح پر سال 2012-15 کے دوران ہاتھی ۔ انسان کے تصادم میں 750 افراد کی جانیں ضائع ہوگئی ہیں ۔ وزیر ماحولیات پر کاش جاویڈکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 2012-13 سے 2014-15 تک شیر ۔ انسان تصادم میں 72 افراد اور ہاتھی ۔ انسان کی مڈبھیڑ میں 769 افراد کی جانیں چلی گئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہاتھیوں اور انسانوں کا آمنا سامنا ہوجانے پر سال 2012-13 میں 371 افراد اور 2013-14 میں 335 افراد اور 2014-15 میں 24 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ شیر ۔ انسان کے تصادم میں سال 2012-13 میں 22 افراد اور سال 2013-14 میں 26 افراد مارے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT