Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / ہاردک نے پٹیل برادری کو متحد کرنے میں اہم رول ادا کیا : کیشو بھائی

ہاردک نے پٹیل برادری کو متحد کرنے میں اہم رول ادا کیا : کیشو بھائی

احمد آباد 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر گجرات کیشو بھائی پٹیل نے پٹیل کوٹہ احتجاج کے لیڈر ہاردک پٹیل کی ستائش کی اور کہا کہ اس نے پٹیل برادری کو متحد کردیا ہے ۔ کیشو بھائی نے پٹیل برادری کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ جب وہ آ رہے تھے کچھ لوگوں نے جئے سردار ( سردار ولبھ بھائی پٹیل ) کے نعرے لگائے ۔ میں نے بھی جوابی جئے سردار نعرے لگائے ۔ اب یہ برادری متحد ہوگئی ہے اور یہ سب کچھ اس لڑکے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ انہوں نے ہاردک پٹیل کا نام لینے سے گریز کیا ۔

TOPPOPULARRECENT