Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ہاردک پٹیل کو سپریم کورٹ سے بھی راحت نہ مل سکی

ہاردک پٹیل کو سپریم کورٹ سے بھی راحت نہ مل سکی

نئی دہلی 6 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹیل کوٹہ احتجاج کے لیڈر ہاردک پٹیل کو آج سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں مل سکی ۔ عدالت نے کہا کہ ان کے خلاف غداری کے الزامات کو کالعدم کرنے کی درخواست پر گجرات پولیس کی جانب سے تحقیقات کی تکمیل کے بعد سماعت کی جائے گی۔ جسٹس جے ایس کھیہر اور جسٹس آر بانومتی پر مشتمل بنچ نے گجرات پولیس کو ہدایت دی کہ وہ دیڑھ ماہ میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے 5 جنوری سے قبل عدالت میں سربمہر لفافے میں رپورٹ پیش کرے۔ مزید کہا گیا کہ وہ غداری کے الزامات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیرچارچ شیٹ بھی داخل نہ کرے ۔

TOPPOPULARRECENT