Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ہاردک پٹیل کی آج گجرات واپسی ‘ ریلی سے خطاب

ہاردک پٹیل کی آج گجرات واپسی ‘ ریلی سے خطاب

احمد آباد 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹی دار لیڈر ہاردک پٹیل چھ ماہ ریاست کے باہر گذار نے کے بعد کل گجرات کو واپس ہونگے اور سبر کنٹھا ضلع میں پٹی دار برادری کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کرینگے ۔ شعلہ بیان لیڈر ہاردک پٹیل کو غداری کے الزامات کا سامنا ہے اور گجرات ہائیکورٹ نے انہیں گذشتہ سال 15 جولائی کو ضمانت فراہم کی تھی اور شرط عائد کی تھی کہ وہ چھ ماہ تک ریاست سے باہر رہیں گے ۔ وہ اس کے بعد سے راجستھان میں اودئے پور میں مقیم تھے ۔ ہاردک کے قریبی ساتھی دنیش بمبھانیا نے کہا کہ رتن پور سرحد پر گجرات میں داخل ہوتے ہی ہاردک کا شاندار استقبال کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہاردک پٹیل پٹی دار انامت آندولت سمیتی کی ایک بڑی ریلی سے ہمت نگر میں خطاب کرنے والے ہیں اور امکان ہے کہ اس ریلی میں زائد از ایک لاکھ افراد شرکت کرینگے ۔ سمیتی نے ہاردک کی آمد کو پٹیل کوٹہ احتجاج کے دوسرے دور کا آغاز قرار دیا ہے ۔ اگسٹ 2015 میں ہاردک نے جی ایم ڈی سی گراونڈ پر ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پٹیل برداری کیلئے تحفظات کا مطالبہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمت نگر میں کل منعقد ہونے والی ریلی ہاردک پٹیل کے احتجاج کا دوسرا دور ثابت ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT