Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ہاردک پٹیل گجرات میں محروس

ہاردک پٹیل گجرات میں محروس

احمد آباد ۔ /3اگست (سیاست ڈاٹ کام) پٹیل کوٹہ ایجی ٹیشن کے لیڈر ہاردک پٹیل اور ان کے ساتھ پٹیدار انامت آندولن سمیتی کے چند دیگر ارکان کو پولیس نے آج یہاں اومیا دھام کیمپس کے احاطہ کے باہر احتجاجی دھرنا منظم کرنے کی پاداش میں محروس کرلیا ۔ اومیا دھام کیمپس پٹیل کمیونٹی کے ارکان کے زیرانتظام ہے ۔ علاقہ سولا کے پولیس انسپکٹر سی ایل سولنکی نے کہا کہ ہاردک اور اس کے چند قریبی مددگاروں ورون پٹیل اور دنیش بمبھانیہ نیز بعض دیگر سمیتی اراکین کو ایس جی ہائی وے پر کیمپس کے باہر سے پولیس نے اپنی گاڑیوں کے ذریعہ منتقل کردیا ۔ سولنکی نے کہا کہ ہم نے ہاردک اور 8 دیگر افراد کو حراست میں لیا ہے کیونکہ وہ اجازت کے بغیر اومیا کیمپس کے پاس دھرنا دے رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT