Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ہاردک کیخلاف اکسانے کا ایک اور مقدمہ

ہاردک کیخلاف اکسانے کا ایک اور مقدمہ

احمدآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اکسانے کا ایک تازہ مقدمہ آج ہاردک پٹیل کے کوٹا احتجاج کے خلاف درج کیا گیا۔ کرائم برانچ نے ان کے دو قریبی ساتھیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ مقدمہ ہاردک پٹیل اور دیگر پانچ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ گجرات ہائیکورٹ سے حکومت نے کہا ہیکہ پولیس کے خلاف ہاردک پٹیل کا بیان اکسانے کے مترادف ہے۔ احتجاجی تحریک دنیش پٹیل اور چراغ پٹیل کو آج گرفتار کرکے شام میں گجرات ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا۔ سورت پولیس پہلے ہی ہاردک پٹیل کے خلاف اکسانے کے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کرچکی ہے۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے ہائیکورٹ کو چیلنج کیا تھا۔ ہاردک پٹیل فی الحال سورت پولیس کی تحویل میں ہے۔ اے سی پی نے کہاکہ ٹرانزٹ وارنٹ حاصل ہونے کے بعد موجودہ مقدمہ کے تحت ہی انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ سورت پولیس کے بموجب ہاردک پٹیل نے پٹیل برادری کے نوجوانوں سے خواہش کی تھی کہ وہ خودکشی کرنے کے بجائے ملازمین پولیس کو ہلاک کریں۔

TOPPOPULARRECENT