Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / ہاردک کے حامیوں نے امیت شاہ کے قافلے پر انڈے پھینکے

ہاردک کے حامیوں نے امیت شاہ کے قافلے پر انڈے پھینکے

احمدآباد۔ 7 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ کی آبائی ریاست گجرات میں کل دیر رات ان کے قافلے پر ہاردک پٹیل کی قیادت والی پاٹی دار انامت آندولن سمیتی (پاس) کے کچھ کارکنوں نے انڈے پھینک کر احتجاجی مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔ امیتشاہ کل دیر رات راج کوٹ سے سوم ناتھ جارہے تھے اسی وقت جونا گڑھ کے کیشود کے نزدیک پاس کے تقریباً دس کارکنوں نے قافلے پر انڈے پھینکے اور پاٹی دار زندہ باد اور پاٹی دار کو ریزرویشن دو جیسے نعرے لگائے ۔ایک مقامی گجراتی آن لائن پورٹل کی رپورٹ کے مطابق پاس کے کارکنان رات تقریباً 12:30 بجے کیشود سے پانچ کلومیٹر دورسودرڈا بائی پاس کے نزدیک قافلے پر انڈا پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے حالانکہ قافلہ وہاں رکے بغیر تیزی سے گذر گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT