Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ہاردیک پٹیل کیخلاف غداری کا مقدمہ

ہاردیک پٹیل کیخلاف غداری کا مقدمہ

سورت ؍ راجکوٹ  ۔ 19 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) پٹیل برادری کو تحفظات کیلئے تحریک کے لیڈر ہاردیک پٹیل کو آج قومی پرچم کی توہین کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اُن کے خلاف مبینہ طورپر متنازعہ ریمارکس کی بناء غداری کے سخت الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ انھوں نے پٹیل برادری کے نوجوانوں کو یہ کہتے ہوئے اُکسایا تھا کہ وہ خودکشی کرنے کے بجائے پولیس والوں کو ہلاک کریں۔ ہاردیک پٹیل کو کل راجکوٹ رورل پولیس نے اُس وقت حراست میں لے لیا تھا جب اُنھوں نے ہند۔ جنوبی افریقہ ونڈے انٹرنیشنل میچ میں خلل اندازی کی دھمکی دی تھی ۔ رورل پولیس نے قومی پرچم کی توہین پر آج اُنھیں گرفتار کرلیا ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ ہم نے ویڈیو فوٹیج کا مشاہدہ کیا ہے جس میں واضح طورپر ہاردیک پٹیل نے قومی پرچم کی توہین کی ہے لہذا اُن کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے اور ہم نے انھیں گرفتار کرلیا ہے ۔ہاردیک کیخلاف قوم سے غداری کا بھی ایک مقدمہ درج ہے ۔ سورت سٹی کمشنر پولیس راکیش آستھانہ نے کہاکہ اگر وہ مقامی عدالت سے ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو اُنھیں راجکوٹ سے گرفتار کیا جائے گا ۔ ہاردیک مقدمہ کی تحقیقات سورت کرائم برنچ کے حوالے کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT