Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ہاردیک پٹیل کی جیل سے رہائی

ہاردیک پٹیل کی جیل سے رہائی

احمدآباد ۔ 11 جولائی۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں پٹیل طبقہ کو تحفظات کیلئے مہم چلانے والے 22 سالہ ہاردیک پٹیل کی 9 ماہ بعد جیل سے رہائی ممکن ہوپائی ہے ۔ گجرات ہائیکورٹ نے اس معاملہ میں اہم رکاوٹ کو دور کرتے ہوئے میسا نگر ایم ایل اے دفتر پر تشدد سے متعلق مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی ، تاہم ہاردیک کو آئندہ چھ ماہ تک گجرات کے باہر رہنا ہوگا کیونکہ ہائیکورٹ نے غداری کے دو مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے یہ شرط رکھی تھی۔

TOPPOPULARRECENT