Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / ہارٹ آف ایشیاء اجلاس، پاکستانی معتمدخارجہ اعزاز احمد کی ہندوستان آمد

ہارٹ آف ایشیاء اجلاس، پاکستانی معتمدخارجہ اعزاز احمد کی ہندوستان آمد

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے معتمد خارجہ اعزازاحمد چودھری کل ہندوستان کے دورہ پر پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ ہارٹ آف ایشیاء کے نام سے ایک علاقائی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کے بعد ہندوپاک کے درمیان معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت معطل کردی گئی تھی اور اس واقعہ کے بعد اعزاز احمد پہلی بار اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ دریں اثناء دفترخارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ معتمد خارجہ اعزاز احمد چودھری اس کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ نئی دہلی میں مسٹر چودھری اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر کے ساتھ دورخی ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہیکہ پاکستان ہارٹ آف ایشیا اجلاس میں شرکت کا خواہاں ہے جس سے افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے پاکستان کا اپنے وعدہ کا پابند ہونے کی غمازی ہوتی ہے۔ بیان کے مطابق پاکستانی وفد اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے وفود سے بھی ملاقات کرے گا۔ 9 ڈسمبر 2015ء کو اسلام آباد میں پاکستان نے ہارٹ آف ایشیاء وزراء کانفرنس کی میزبانی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT