Wednesday , September 20 2017
Home / پاکستان / ’’ ہارٹ آف ایشیاء ‘‘ کانفرنس کیلئے پاکستان نے ہندوستان کو مدعو کیا

’’ ہارٹ آف ایشیاء ‘‘ کانفرنس کیلئے پاکستان نے ہندوستان کو مدعو کیا

اسلام آباد ۔ 9 ۔ نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے وزیر خارجہ ہند سشما سوراج کو افغانستان پر ایک انتہائی اہم علاقائی کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا ہے اور اس طرح اب سشماسوراج کی شرکت کے ذریعہ دونوں ممالک یعنی ہندو پاک کے بگڑے ہوئے تعلقات کو ایک بار پھر خوشگوار کیا جاسکتا ہے ۔ کانفرنس کو ’’ ہارٹ آف ایشیاء ‘‘ سے موسوم کیا گیا ہے جو 7 اور 8 ڈسمبر کو منعقد ہوگی جس میں آئزربائیجان ، چین ، ایران ، قازقستان، کرغزستان ، روس ، سعودی عرب ، تاجکستان ، ترکی ، ترکمنستان اور متحدہ عرب امارات کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سشماسوراج کو بھی دعوت نامہ روانہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT